Friday, March 29, 2024

سندھ اسمبلی  : سکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ وزیٹرپاس بھی منسوخ

سندھ اسمبلی  : سکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ وزیٹرپاس بھی منسوخ
May 2, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی اجلاس کےموقع پرسیکورٹی سخت کرنےکےساتھ ساتھ وزیٹرپاس بھی منسوخ کر دیے گئے، اراکین اور صحافیوں کی گاڑیوں کوبھی تلاشی کے بعد داخلےکی اجازت دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ہوشیار،خبردار،پہلےلگائیں قطار، پھرکریں باری کا انتطار، یہ ہےسندھ اسمبلی کا سیکورٹی حصار۔ سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کےساتھ ساتھ وزیٹرپاس بھی منسوخ کردیئے گئے۔ اسمبلی کا گیٹ ہو یا مرکزی سڑک ،ہرطرف تعینات ہیں پولیس اہلکار۔ اراکین اورصحافیوں کی گاڑیوں کوبھی تلاشی کےبعد اسمبلی میں داخلےکی اجازت دی گئی،جس پراراکین نےسندھ حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ رکن اسمبلی نند کمار نےسندھ حکومت سےاہم سوال کرڈالا،کہتےہیں سابق آئی جی سندھ کےخلاف بکتربندگاڑیوں کے کرپشن کیس کی تحقیقات سےآگاہ کیا جائے۔ ایم کیوایم کےخواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ انہیں لائن میں کھڑےہونےپرکوئی افسوس نہیں،اگروزیراعلیٰ سندھ بھی لائن میں کھڑے ہوتےتوقانون کی بالا دستی قائم ہوجاتی۔