Saturday, April 27, 2024

سندھ اسمبلی: سپیکر نے خواجہ آصف کیخلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دی، ایم کیو ایم احتجاجاً واک آﺅٹ کر گئی

سندھ اسمبلی: سپیکر نے خواجہ آصف کیخلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دی، ایم کیو ایم احتجاجاً واک آﺅٹ کر گئی
June 18, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف قرارد اد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سے واک آوٹ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ ایم کیوایم کے اراکین نے خواجہ آصف کے بیان کے خلا ف ایوان میں قرارداد پیش کرنا چاہی تو اسپیکر نے یہ کہہ کر اجازت نہ دی کے آج صرف بجٹ پر تقاریر ہوں گی جس پر ایم کیوایم کے اراکین نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آاپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ پی پی کے پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ہمیں ان کو منانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد پی پی کے وزراءان کو منانے چیمبر میں پہنچ گئے اور منا کر لے آئے۔ ایم کیوایم کے رکن روف صدیقی نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان سے 5کروڑ مہاجروں کی بے عزتی ہوئی ہے۔