Thursday, May 9, 2024

سندھ اسمبلی دہشتگردی کیلئے ہدف تھی، گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف

سندھ اسمبلی دہشتگردی  کیلئے  ہدف تھی، گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف
February 8, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ، دہشتگردوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی دہشتگردی کیلئے ہدف تھی ۔

ڈی اائی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ کراچی شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشتگردوں نے اہم انکشافات کئے ہیں ، دہشتگردوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی دہشتگردی کیلئے ہدف تھی ، حملے کیلئے تیار بارودی مواد سے بھرا رکشہ اور خودکش جیکٹس پکڑی گئیں ۔

ادھر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے ہا کہا کہ دہشتگرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہو رہا ہے جس کے تانے بانے ’’را‘‘ سے ملتے ہیں ، جو بھی دہشتگردی اور سہولت کاری میں ملوث ہوگا اسے نہیں چھوڑیں گے ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے رات گئے آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ پانچ گرفتار ہوئے تھے ۔