Wednesday, April 24, 2024

سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم کا پانی کی قلت پر دھرنے دینے کا اعلان، شرجیل میمن کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی

سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم کا پانی کی قلت پر دھرنے دینے کا اعلان، شرجیل میمن کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی
June 25, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا۔ کراچی کے شہریوں کو پانی مہیا کرنے کے نعرے ایوان میں گونجتے رہے۔ اپوزیشن ارکان نے شرجیل میمن کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم نے پانی کی قلت پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔ شہلا رضا کے جواب پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو ایم کیو ایم کے ارکان نے شہر میں پانی فراہم کرو کے نعرے لگائے۔ شہلا رضا نے کہا کہ وہ پانی کی بالٹی بھر کر ایوان میں نہیں لا سکتیں جس پر ہنگامہ شہروع ہو گیا۔ شرجیل میمن نے وضاحت دینا چاہی تو ایوان پھر حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی پانی کی قلت ہے وہاں صورتحال بہتر بنانے کےلئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم نے پانی کی قلت پر دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار سندھ بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔ ارکان نے اس موقع پر واک آو¿ٹ کیا۔