Friday, April 26, 2024

سندھ اسمبلی :  ایم کیو ایم نے سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

سندھ اسمبلی :  ایم کیو ایم نے سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
September 23, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ  نے اسمبلی اجلاس میں بائیس اگست کا معاملہ اٹھایا تو رؤف صدیقی نے سیاسی قیدیوں کا تذکرہ کر ڈالا،اجلاس میں اور تو کچھ نہ ہوا، البتہ شرجیل میمن اور اویس مظفر کی چھٹی کی درخواست منظور ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں بائیس اگست کے واقعے پر سوال کیا گیا تو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دو ٹوک جواب دیدیا،بولے ڈی جی رینجرز کے بیان کی وضاحت نہیں دوں گا،جیو فینسنگ سےپتہ چلاکہ کچھ لوگ بینک میں موجود تھے۔ ایم کیوایم کے روف صدیقی کو خود سمیت دیگر سیاسی اسیروں کی فکر لگ گئی،سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور فنکشنل لیگ کی نصرت عباسی نے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شرجیل میمن اوراویس مظفر کی چھٹی کی درخواست منظور ہوتے ہی اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔