Wednesday, April 24, 2024

سندھ اسمبلی : برطرف ملازموں کی بحالی کا بل منظور‘ اپوزیشن کی بھرپور مخالفت

سندھ اسمبلی : برطرف ملازموں کی بحالی کا بل منظور‘ اپوزیشن کی بھرپور مخالفت
September 22, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی نے برطرف ملازمین کی بحالی کا بل منظور کر لیا۔ چھ سو انہتر ملازمین مراعات اور مالی فوائد سمیت بحال ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملازمتیں دیتی ہے چھینتی نہیں۔ آئندہ بھی جیالوں کو نوکریاں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے برطرف ملازمین کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن نے مخالفت کر دی۔ اپوزیشن کی چیخ وپکار کے باوجود بل منظور ہو گیا اور چھ سو انیس برطرف ملازمین سرکاری مراعات اور مالی فوائد سمیت بحال ہو گئے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا، کسی کو بیروزگار نہیں کیا۔ فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے سوال کیا کہ بتایا جائے بحال ہونے والوں میں کس کا بہنوئی، بھتیجا اور بھانجا شامل ہے؟ ن لیگ کے اسماعیل راہو نے کہا کہ بیروزگار نوجوان کئی سال سے دھکے کھا رہے ہیں، حکومت جیالوں کو نواز رہی ہے۔ بل کی منظوری کے بعد اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔