Saturday, May 4, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس : رینجرز اختیارات کی قرارداد گیارہویں نمبر پر

سندھ اسمبلی اجلاس : رینجرز اختیارات کی قرارداد گیارہویں نمبر پر
December 14, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کے پچھلے دو اجلاسوں میں رینجرز اختیارات کا معاملہ گیارہویں آئٹم کے طور پر رکھا گیا۔ خدشہ موجودتھاکہ یہ آئٹم زیربحث ہی نہ آئے اور وہی ہوا اجلاس میں رینجرز اختیارات کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ آج بھی رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد گیارہویں آئٹم کے طور پر ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے پچھلے دو اجلاسوں میں بھی گیارہویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے اس کوپیش نہیں کیا جا سکا۔ آج بھی رینجرز سے متعلق قرارداد ابہام کےساتھ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں موجود ہے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کی شق نمبر ایک سو سنتالیس کی توثیق کرانا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ آج کے اجلاس میں رینجرز اختیارات کی قرارداد پر بحث ہوتی ہے یا ہربارکی طرح اس باربھی قرارداد پر بحث کئے بغیر ہی اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔