Friday, March 29, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، امتیاز شیخ کے ریمارکس پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی  ، امتیاز شیخ کے ریمارکس پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
March 5, 2019
  کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں آج پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ امتیاز شیخ کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ڈیسک بجائے ، نو کرپشن نو کرپشن کے نعرے لگائے اور اجلاس التواء کا شکار ہو گیا۔ دس منٹ بعد کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر سراج درانی اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کہ آپ اس طرح باتیں کرتے ہیں، یہ طریقہ درست نہیں۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، ایل او سی شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر علامتی اسمبلی لگالی۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں نیب زدہ اسپیکر ہمارا ایجنڈا بلڈوز کررہے ہیں۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کبھی رمشا وسان، فضیلہ سرکی اور خدیجہ کیلئے آواز بلند نہیں کی۔