Friday, May 10, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ

سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ
June 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اپنے آغاز سے اختتام تک ہنگامہ آرائی کی نظر رہا، پانی کے مسئلے پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا تو اسپیکر نے اجلاس 7 جون تک کیلئے ملتوی کردیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں حسب معمول تاخیر سے شروع ہوا، جو اپنے آغاز سے اختتام تک احتجاج کی نظر رہا۔

اپوزیشن ارکان نے پانی کے مسئلے پر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی جس کے باعث اجلاس اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

احتجاج کا سلسلہ وقفے کے بعد بھی نہ تھما اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے نعرے بازی کرتے رہے اس دوران اسپیکر کی جانب سے ہاؤس آرڈر میں لانے کی کوششیں کی گئی تاہم ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابہ جاری رکھا جس کے بعد اجلاس 7 جون تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

ایم کیوایم کے رکن خواجہ اظہار نے اسمبلی کے باہر بات کرتے ہوئے پانی کے مسئلے پر سندھ حکومت پر تنقید کی کہا، دیہی علاقوں سے لوگ لاکر کراچی میں مسلط کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے بھی صوبائی وزراء پر پانی کی چوری سندھ کارڈ کھیلنے الزام لگایا۔

جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی بھی اپوزیشن پر خوب گرجے اور برسے کہا اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نےتماشہ لگایا ہوا ہے۔

سعید غنی نے کہا پی ٹی آئی ایم کیوایم کراچی ضمنی الیکشن میں ملنےوالی ذلت کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بڑھا اور پی ٹی آئی کا ووٹ کم ہوا ہے۔