Monday, September 16, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کے مسئلہ پر ایم کیو ایم کا واک آوٹ

سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کے مسئلہ پر ایم کیو ایم کا واک آوٹ
April 18, 2017
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کے مسئلہ پر ایم کیو ایم کا واک آوٹ کیا اور اسپیکر اور اپوزیشن کے درمیان نوک جھوک بھی جاری رہی۔ اپوزیشن لیڈر آلودہ پانی پر تحریک التوا پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ ایوان میں نجی یونیورسٹی علما کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نشست پر کھڑے ہوگئے، پانی کی بوتلیں نکالیں اور بولے۔۔سکھر سے پینے کا پانی منگوایا،جو آلودہ ہے، یہ پانی پی کر بچے مررہے ہیں۔۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ تحریک التوا کیلئے قوانین موجود ہیں،اس کے مطابق تحریک التوا پیش کی جاسکتی ہے۔۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک مسترد کرنا زیادتی ہے، ایم کیو ایم اراکین نے علامتی واک آوٹ بھی کیا۔۔۔ پی پی کی رکن کلثوم چانڈیو نے نجی یونیورسٹی علما کا بل پیش کیا، جو بحث کےبعد منظور ہوگیا جبکہ ایم کیو ایم کی کراچی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی قرارداد مسترد کردی گئی،اجلاس اکیس اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔