Sunday, May 5, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کا تلخ لہجہ، اپوزیشن اراکین کا علامتی واک آؤٹ

سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کا تلخ لہجہ، اپوزیشن اراکین کا علامتی واک آؤٹ
January 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گئی۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کے تلخ لہجے پر شورشرابا شروع ہو گیا اور اپوزیشن اراکین علامتی واک آؤٹ کر گئی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ نصرت سحرعباسی نے تھر میں بچوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر کی ماوں کی چیخیں حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہیں۔ اب تو دعا کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے نصرت سحرعباسی کا مائیک بند کروا دیا اور کہا کہ دعا کرائیں تقریر نہ کریں۔ وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بتایا کہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالاجی کی ٹریننگ کا کوئی انسٹیٹوٹ نہیں ہے۔ اپوزیشن نے سوال کیا کہ پھر وزیرتنخواہ کس بات کی لے رہے ہیں۔ عارف جتوئی نے کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالاجی سندھ سائنس کی اسپیلنگ بتا دیں۔ صوبائی وزیر نے جوابا تلخ بات کی تو اپوزیشن اراکین نے ایوان سے علامتی واک آوٹ کر دیا۔ اسی شور شرابے کے درمیان سندھ زکوة وعشرترمیمی بل ایوان میں پیش کر دیا۔