Thursday, May 9, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس، شرجیل میمن اور ریاض حیدر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی اجلاس، شرجیل میمن اور ریاض حیدر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
December 17, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، شرجیل میمن اور پی ٹی آئی رکن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، شرجیل میمن پی ٹی آئی رکن ریاض حیدر کی جانب بڑھے تو وزراء نے روک لیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن امداد پتافی کے متنازعہ ریمارکس پر پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا۔