Sunday, September 8, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس !!! ایم کیو ایم کی جانب سے آصف زرداری اور عمران خان کیخلاف قرارداد پیش کرنے کا امکان

سندھ اسمبلی اجلاس !!! ایم کیو ایم کی جانب سے آصف زرداری اور عمران خان کیخلاف قرارداد پیش کرنے کا امکان
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج پھر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے آج ہونےوالے اجلاس میں ایم کیوایم اراکین کی جانب سے الطاف حسین کےخلاف قرارداد کے جواب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف مذمتی قرارداد پیش کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی جانب سے ایم کیوایم کی قرارداد رکوانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائے جانے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی کے ارکان اسمبلی کااجلاس بھی آج اپنے چیمبر میں طلب کر رکھا ہے۔