Monday, May 6, 2024

سندھ ، اساتذہ بننے کے 18ہزار خواہشمند ٹیسٹ پاس نہ کر سکے

سندھ ، اساتذہ بننے کے 18ہزار خواہشمند ٹیسٹ پاس نہ کر سکے
January 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں تعلیم کا معیارکم تر ہوتاجارہاہے،اساتذہ بننے کے خواہش مند ہزاروں نوجوان ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے،چھ ہزار اسامیوں کےلئے 20 ہزار نوجوانوں  نے ٹیسٹ دیا،صرف دوہزار ہی پاس ہوسکے۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ میں تشویش ناک نتائج سامنےآئے ، اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے چھ ہزار اسامیوں پر ٹیسٹ لیا گیا ۔ 20 ہزار افراد نے ٹیسٹ  میں حصہ لیا جبکہ  صرف دو ہزار افراد ہی  ٹیسٹ  پاس کرسکے اور اٹھارہ ہزار افراد ٹیسٹ  میں فیل ہوگئے۔ محکمہ چھ  ہزار افراد کی اسامیاں پر کرنے میں ناکام ہو گیا ، ابھی بھی محکمہ تعلیم میں 4 ہزار اسامیوں کی گنجائش باقی ہے۔وزیر تعلیم نے نجی ادارے کو دوبارہ ٹیسٹ پیپر چیک کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کم غلطیاں کرنے والوں  پاس کردیاجائے ۔ محکمہ تعلیم میں بھرتی کے لئے نجی ادارے کی نگرانی میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔