Tuesday, April 30, 2024

سندر میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

سندر میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
December 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں سندر کے علاقے موہلنوال میں تایا زاد نے دوست کے ساتھ ملکر 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور  میں  سندر کے علاقے موہلنوال میں تایا زاد  نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر مبینہ زیادتی کے سات سالہ ننھی کلی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، گزشتہ روزبچی گھر سے لاپتہ ہوئی ، شک گزرنے پر بچی کے تایا زاد کزن رضوان سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔

پولیس نے ملزم رضوان اور اسکے دوست اللہ دتہ کی نشاندہی پر لاش جوہڑ سے بر آمد کر لی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ ملزموں نے پکڑے جانے کے ڈر سے زیادتی کے بعد بچی کو گلا دبا کر قتل کیا ۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔