Friday, May 17, 2024

سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کا عمران خان سے موازنہ کردیا

سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کا عمران خان سے موازنہ کردیا
February 4, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ پرمعروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پاکستان کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان سے موازنہ کر دیا۔ کم و بیش تین عشروں سے کرکٹ کے میدانوں کو خیر باد کہنے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کا طوطی آج بھی بولتا ہے۔ سابق بھارتی بلے باز اور نامور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ٹویٹ  میں لکھا پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں ایسے میچ بھی جیتے جس میں اس کی  ہار یقینی تھی۔ منجریکر نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی زیرقیادت فتح کے مختلف طریقے ڈھونڈے۔ ہار کو جیت میں تب ہی بدلاجا سکتا ہے جب ٹیم میں بے پناہ یقین ہو۔ انہوں نے ویرات کوہلی کو عمران خان کا پرتو قرار دیا۔