Thursday, May 9, 2024

سنتھیا ڈی رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

سنتھیا ڈی رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

امریکی صحافی سنتھیا  ڈی رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر جھوٹے الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

سنتھیا  ڈی رچی نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پرمعافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

سنتھیا  ڈی رچی نے کہا کہ ‎2011 میں اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے رحمان ملک کے ساتھ یوسف رضا گیلانی نے ہراساں کیا، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا۔

لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نا مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ناصرعظیم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپنے موکل کی اجازت سے یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے  پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ، سنتھیا رچی نے رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا  اور یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بد سلوکی کا الزام عائد کیا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا ہے کہ 2011 میں رحمان ملک نے انہیں  اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب  وہ وزیر داخلہ تھے ۔