Thursday, April 18, 2024

سنتھیا رچی کے الزامات سے یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک بری الذمہ قرار

سنتھیا رچی کے الزامات سے یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک بری الذمہ قرار
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی شہری سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں پر لگائے گئے الزامات کی تفتیش ‏مکمل کرلی گئی، اسلام آباد پولیس نے یوسف رضا گیلانی اورسینیٹر رحمان ملک کوبری الذمہ ‏قراردے دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی درخواست میں اورنہ پیشی کے دوران الزامات ‏ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش کرسکی، دھمکیوں کے الزامات کو ثابت کرنے ‏کیلئے سنتھیا رچی کوئی نام، فون نمبر، تاریخ، دھمکی کا وقت اوردھمکی کی نوعیت ‏نہیں بتا سکی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نے آج سے نو سال پہلے 2011 میں جنسی زیادتی کا ‏الزام لگایا، ریکارڈ چیک کرنے پر پایا گیا ہے کہ مزکوریہ نے اس وقت پولیس یا ‏دیگرفورم میں خود کوئی زبانی یا تحریری درخواست دی اور نہ اس کے متعلقہ ‏سفارتخانے کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع دی گئی، سنتھیا رچی نے کوئی میڈیکل ‏سرٹیفیکیٹ بھی پیش نہیں کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بےنظیربھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر سنتھیا رچی کے خلاف ‏مقدمہ درج کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ بنی گالہ پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج ‏عبدالغفورکاکڑ کو جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم کا ‏کیس بنتا ہے، درخواست موصول ہونے پررپٹ لکھ دی گئی تھی، مقدمہ درج نہیں ‏کرسکتے۔