Friday, March 29, 2024

سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم ، محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم ، محفوظ فیصلہ سنادیاگیا
June 15, 2020

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو  پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون بلاگر سنتھیا  ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، عدالت نے پیپلز پارٹی کی شہید قائد اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی پر امریکی خاتون بلاگر کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔

مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدرشکیل عباسی نے شہید بےنظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پرامریکی خاتون کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کرائی گئی، عدالت نے شہری ندیم مغل کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا، فاضل جج جہانگیر اعوان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے مقدمے میں ایف آئی اے کا جواب آجائے پھر دیکھ لیتے ہیں۔