Saturday, May 4, 2024

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد زائرین حج شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد زائرین حج شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف
August 22, 2018
مکہ مکرمہ( 92 نیوز) سنت ابراہیمی کی پیروی کے بعد  لاکھوں زائرین حج آج بھی شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف ہیں جو رمی جمرات کے بعد طواف وداع کرنے کیلئے واپس مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی مزید دو دن قائم رہے گی ،زائرین حج آج اور کل بھی حج کا اہم رکن رمی جمرات ادا کریں گے ۔ آج اور کل زوال کے بعد تینوں جمرات کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب کے بعد واپس مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے ۔ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد تمام زائرین حج اپنے اپنے ملک روانہ ہونے کی تیاریاں کریں گے لیکن اس سے قبل حجاج کرام طواف وداع یعنی روانگی سے قبل بیت اللہ کا آخری بار طواف کریں گے ۔ گزشتہ روز دس ذی الحجہ کو زائرین حج نے تینوں شیاطین کو کنکریاں مارنے کے بعد سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی  کی تھی،شیاطین کو کنکریاں مارنے کا یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا ۔