Friday, April 26, 2024

سنئیر بیوروکریٹ اکبر درانی سیکرٹری انسداد منشیات تعینات

سنئیر بیوروکریٹ اکبر درانی سیکرٹری انسداد منشیات تعینات
February 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے سنئیر بیوروکریٹ اکبر درانی کو سیکرٹری انسداد منشیات تعینات کر دیا، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

وفاقی حکومت نے حال ہی میں سنئیر بیوروکریٹ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری انسداد منشیات تعینات کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکی تعیناںتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اکبر حسین درانی اس سے قبل چاروں صوبوں میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

اکبر حسین درانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ اس سے قبل اکبر حسین درانی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی تعینات رہے ہیں۔

اکبر حسین درانی نگران حکومت کے دور میں بطور چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہے ہیں۔