Friday, April 26, 2024

سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل نائن کی فاتح

سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل نائن کی فاتح
May 30, 2016
بنگلورو(سپورٹس ڈیسک)سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ دو ہزار سولہ کی چیمپئن بن گئی۔ فائنل میں رائل چیلنجرز کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل بنگلورو میں سن رائزرز حیدر آباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔  سن رائزرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو آٹھ رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی ٹیم سات وکٹوں میں دو سو رنز بنا سکی۔  فائنل کے اختتام میں بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔