Tuesday, April 23, 2024

سمیعہ چودھری قتل کیس: شوہر شامل تفتیش، چمبہ ہائوس ملازمین کے بیان قلمبند

سمیعہ چودھری قتل کیس: شوہر شامل تفتیش، چمبہ ہائوس ملازمین کے بیان قلمبند
November 28, 2016

لاہور (92نیوز) سمیعہ چودھری کی ہلاکت سے قبل کون کون رابطے میں تھا، پولیس نے خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کر لیا۔ موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ چمبہ ہاؤس کے دس ملازمین کے بیانات قلمبند، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے چمبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون سمعیہ چودھری کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس میں اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد اور آخری مرتبہ فون کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس نے چمبہ ہاوس کے 10 ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں جس میں انہوں نے خاتون کے قیام سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی انکوائری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ سمعیہ کے شوہر آصف کو بھی بیان لینے کے لیے طلب کیا جائے گا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سمیعہ کی موت طبعی طور پر معلوم ہوتی ہے۔ تاہم اس نے مرنے سے قبل نشہ آور مشروب پیا تھا۔ اس حوالے سے اصل حقائق فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔