Friday, May 17, 2024

سمیع اللہ چو دھری اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو ارسال

سمیع اللہ چو دھری اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو ارسال
September 7, 2020
ملتان (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر سابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چو دھری اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو ارسال کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے  سابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ اور ان کے اہل خانہ کے 20 افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی گئیں۔ نیب ملتان نے مزید اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  سے بھی سمیع اللہ چو دھری کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سمیع اللہ چودھری کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ گندم اور شوگر سکینڈل کے بعد سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔