Thursday, April 18, 2024

سمگلنگ کی روک تھام کا فیصلہ قانون پر عملداری کے پختہ عزم کا اظہار ہے ، فردوس عاشق

سمگلنگ کی روک تھام کا فیصلہ قانون پر عملداری کے پختہ عزم کا اظہار ہے ، فردوس عاشق
February 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کااظہار ہے۔  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانے پینے کی چیزوں کی سمگلنگ  قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم  عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لئے تجاویز طلب کی ہیں، بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے ، وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔