Tuesday, April 30, 2024

سموگ سے بچنے کیلئے شہری عینک اور ماسک استعمال کریں : طبی ماہرین

سموگ سے بچنے کیلئے شہری عینک اور ماسک استعمال کریں : طبی ماہرین
November 3, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں دوسرے روز بھی سموگ نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ناک‘ کان اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شہری عینک اور ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی فضا میں دھندنما گردو غبار نے آج بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے جہاں آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں وہیں سانس کے امراض بھی پھیل رہے ہیں ایسی صورتحال سے بچاو کے لیے موٹرسائیکل سوار ماسک اور عینکیں پہن کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھندنما اس موسم میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر مت نکلیں۔ آنکھوں کی حفاظت کے لیے وقفے وقفے سے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں جبکہ چہرے پر ماسک ضرور پہنا جائے۔ دوسری جانب حالیہ صورتحال پر محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جو شہریوں میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گی۔