Monday, September 16, 2024

سموکرز اپنے دوست کھونے کے ڈر سے سگریٹ نوشی ترک نہیں کرتے : تحقیق

سموکرز اپنے دوست کھونے کے ڈر سے سگریٹ نوشی ترک نہیں کرتے : تحقیق
August 10, 2016
وسکونسن (ویب ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سگریٹ نوشی صرف اس لیے نہیں چھوڑتے کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں وہ اپنے دوستوں کو کھو نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوش حضرات اس بات سے پریشان ہوتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوششیں ان کو دیگر سموکرز سے علیحدہ کر دیں گی۔ یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے شعبہ سنٹر آف ٹوبیکو ریسرچ اینڈ انٹروینشن سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ دراصل ایسا ہوتا نہیں ہے۔ اگر کوئی سگریٹ نوشی ترک کرتا ہے تو اسے نان سموکر دوست بھی مل جاتے ہیں۔ محققین کامزید کہنا ہے کہ بہت سے سگریٹ نوش حضرات سے گفتگو کے بعد انہیں پتا چلا ہے کہ وہ اس عادت کو ترک کرنے پر تو رضامند ہوتے ہیں مگر دوستوں کی کمپنی کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔ محققین نے یہ نتائج 691 سگریٹ نوشوں سے اکٹھے ہونے والے ڈیٹا کے مطالعے کے بعد مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے دائرے میں شوقیہ‘ نئے اور عادی سگریٹ نوشوں اور ان کے دوستوں پر اس کے اثرات کو سمونے کی کوشش کی۔