Thursday, May 9, 2024

سمندری طوفانوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 29 ارب ڈٖالر درکار ، امریکی حکومت

سمندری طوفانوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 29 ارب ڈٖالر درکار ، امریکی حکومت
October 5, 2017

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) امریکی حکومت کا کہنا ہے سمندری طوفانوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 29 ارب ڈٖالر درکار ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی کانگریس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس خطیر رقم کی منظوری دے ۔ جس میں سے سولہ ارب ڈالر انشورنس کلیمز کی ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوں گے جبکہ تیرہ ارب ڈالر طوفان متاثرین کی بحالی کیلئے خرچ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست اور ستمبر کے دوران بحر اوقیانوس میں اٹھنے والے تین سمندری طوفانوں ہاروی ، ماریا اور ارما نے ٹیکساس ، فلوریڈا ، ہیوسٹن ، لوزیانہ ، پورٹو ریکو اور متعدد کیریبین جزائر میں تباہی مچادی تھی۔