Thursday, May 9, 2024

سمندری طوفان ہیگی بِس کی تباہ کاریاں ،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی

سمندری طوفان ہیگی بِس کی تباہ کاریاں ،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی
October 15, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) سمندری طوفان ہیگی بِس نے جاپان میں تباہی کی داستانیں رقم کر دیں۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی۔ سمندری طوفان ہیگی بیِس نے جاپان پر قہر بھرپا کر دیا۔ درجنوں ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ لاپتہ افراد کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ بارشوں کے باعث ملک بھر میں 200 دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ 140 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ 70 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے جبکہ شیلٹر ہومز میں صرف 50 ہزار افراد موجود ہیں۔ حکام نے مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے حکومت ریزرو فنڈز کا استعمال کرے گی۔ طوفان ہیگی بِیس کا زور ٹوٹ چکا ہے اور وہ  جزیرہ گوام کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔