Thursday, April 25, 2024

سمندری طوفان ہیشن کے ٹکرانے سے پہلے جاپان میں ریکارڈ بارش

سمندری طوفان ہیشن کے ٹکرانے سے پہلے جاپان میں ریکارڈ بارش
September 6, 2020
ٹوکیو (92 نیوز) سمندری طوفان ہیشن کے ٹکرانے سے پہلے جاپان میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ شہر امامی میں شدید بارش اورطوفانی ہواؤں سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے جنوبی  جزیرے ’امامی‘ میں طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ دو سو باون کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔ گیارہ ہزار سے زائد گھرانے بجلی سے محروم ہیں جب کہ حکام نے دو لاکھ سے زائد نفوس کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکام نے اوکیناوا، کاگوشیما، کماموتو اور ناگاساکی کے جنوبی علاقوں میں مقیم  گھروں کوجلد خالی کرنے پر زور دیا ہے۔