Saturday, April 20, 2024

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا ، 19 افراد ہلاک،100 کے قریب زخمی

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا ، 19 افراد ہلاک،100 کے قریب زخمی
October 13, 2019
 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں تاریخ کے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہاجی بِس دارالحکومت ٹوکیو  اور دیگر علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث گاڑیاں کھلونوں کی طرح  اڑ گئیں ۔ سیکڑوں فلائٹس منسوخ، ٹرینیں بند  کردی گئیں ۔ دو لاکھ ستر ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق  فوکوشیما اور نگانو میں طوفان کے باعث  دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے  میں سیکڑوں گھر زیر آب آگئے ۔ حکام کی جانب سے ساٹھ لاکھ سے  زائد افراد کو علاقے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ہاجی بس نامی طوفان کے دوران چوبیس گھنٹے میں  چالیس انچ تک بارش ہو سکتی ہے اور ساحل پر بیالیس فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے ۔ طوفان کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حد سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔