Saturday, April 27, 2024

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائد زخمی

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائد زخمی
October 13, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ 90 سے زائد زخمی جبکہ 11 افراد لاپتہ ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان”ہاجی بس “ ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 4 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 16 لاکھ افراد کو فوری گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سمندری طوفان کے باعث ٹوکیو میں ریلوے نظام معطل اور16 سو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق” ہاجی بس“ نامی طوفان کے دوران 24 گھنٹے میں40 انچ تک بارش ہوسکتی ہے اور ساحل پر 42 فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ طوفان کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کوحد سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔