Friday, April 26, 2024

سمندری طوفان گلاب کے باعث کراچی سمیت سندھ میں بارشیں

سمندری طوفان گلاب کے باعث کراچی سمیت سندھ میں بارشیں
October 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سمندری طوفان گلاب کے باعث کراچی سمیت سندھ میں بارشیں، رات سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کل دو اکتوبر تک طوفانی بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ نے الرٹ جاری کردیا، سندھ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

صوبہ بھر میں ہنگامی خدمات کے اداروں میں عام تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔