Thursday, April 25, 2024

سمندری طوفان گاجا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان گاجا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا
November 16, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو خطرناک طوفان کی زد میں آ گیا۔ سمندری طوفان گاجا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث 23 افراد ہلاک جبکہ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ خوفناک طوفان گاجا ‘‘تامل ناڈو کے علاقہ   ناگا پٹنم کے قریب ساحل سے انتہائی شدت کیساتھ ٹکرا گیا جس کے بعد علاقے میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے۔ کڈلور اور ناگا پٹنم میں  اسکول اور کالج بند رہے۔ ناگا پٹنم ضلع سے 1313 لوگوں کو  امدادی کیمپوں میں پہنچا یا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا زور آئندہ 6 گھنٹوں بعد ختم ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف   حکام کی جانب سے متاثرین کیلئے دس دس لاکھ کے امدادی چیک کا بھی اعلان بھی کیا گیا ہے۔