Friday, May 17, 2024

سمندری طوفان ٹاؤٹے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ٹاؤٹے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا
May 18, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) سمندری طوفان ٹاؤٹے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کی نقل مکانی شروع ہو گئی۔

کورونا سے لڑتے بھارت کو شدید سمندری طوفان ٹاؤٹے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کیرالہ، کرناٹکا اور گوا میں طوفان سے قبل موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ طوفانی ہواؤں نے سب کچھ الٹ پلٹ دیا۔

شدید بارش کے باعث بھارت کے صنعتی مرکز ممبئی میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جب کہ سائن بورڈ زمین بوس ہو گئے۔ گجرات میں ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ بندرگارہ اور مرکزی ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ طوفان مغربی ساحل سے ٹکرانے والا دو دہائیوں کا خطرناک ترین سائیکلون ثابت ہو سکتا ہے۔