Sunday, May 12, 2024

سمندری طوفان وامکو فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا، معمولات زندگی مفلوج

سمندری طوفان وامکو فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا، معمولات زندگی مفلوج
November 12, 2020

منیلا (92 نیوز) سمندری طوفان وامکو فلپائن کے ساحل سے ٹکراگیا، معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔طوفان کے باعث شدید بارشیں ہونے سے کئی ساحلی شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگے ، مری کینا نامی شہرطوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ۔

لوگوں کی کئی قیمتی اشیا پانی میں تیرتی نظرآ رہی ہیں جب کہ  دارالحکومت منیلا کے کئی حصوں میں بھی معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، حادثے میں ایک شخص ہلاک  ہوگیا۔ متعدد افراد حکومتی امداد کےمنتظرہیں۔

میئر مری کینا کے مطابق طوفان سے 40 ہزار گھرمتاثرہوئے،منیلامیں پروازیں اور میٹروٹرین بند ہوگئی ہے جبکہ کوسٹ گارڈ نے بھی بندرگاہ پر تمام سرگرمیاں روک دیں ہیں۔