Tuesday, April 23, 2024

سمندری طوفان نے امریکی ریاست لوزیانا میں تباہی مچا دی

سمندری طوفان نے امریکی ریاست لوزیانا میں تباہی مچا دی
August 28, 2020
 لوزیانا (92 نیوز) سمندری طوفان نے امریکی ریاست لوزیانا میں تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی طوفانی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کر دیا درخت، بجلی کے کھمبے، گھروں کی چھتیں سب کچھ اڑا کر رکھ دیا۔ شدید بارشوں نے سیکڑوں ایکڑ رقبے کو پانی میں ڈبو دیا۔ لیک چارلز میں موجود کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ طوفان نے بجلی کے ترسیلاتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے کم و بیش 9 لاکھ افراد کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ لورا کی شدت میں کافی کمی آ چکی ہے اور ہواؤں کی رفتار کم ہو کر تقریباً 65 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی ہے تاہم ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔