Wednesday, May 1, 2024

سمندری طوفان نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچا دی، کئی مکانات تباہ

سمندری طوفان نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچا دی، کئی مکانات تباہ
August 30, 2020
لوزیانا (92 نیوز) سمندری طوفان نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچا دی۔ طوفان کی وجہ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متاثرہ علاقے کے دورے پر پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے لیک چارلز میں ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ ٹرمپ نے طوفان سے تباہی سے متاثرہ مقامات کا بھی جائزہ لیا۔ طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اورصاف پانی کی بھی قلت ہے۔ ٹیکساس اور لوزیاناکے علاقوں میں حادثات میں اموات کی تعداد 15 ہوگئی۔ لوزیانا کے گورنرنے خبردار کیا ہے کہ طوفان سے ریاست کے متاثرہ حصے پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔ 6 لاکھ سے زائدافراد کو انخلا کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔