Thursday, April 25, 2024

سمندری طوفان ماریا سے ڈومینیکا جزیدے میں ، ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی

سمندری طوفان ماریا سے ڈومینیکا جزیدے میں ، ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی
September 22, 2017

سان جوآن (92 نیوز) کیریبیئن جزائر میں ارما کے بعد اب ماریا طوفان کی تباہی کے مناظر ہیں۔ ڈومینیکا میں طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دو دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک طوفان کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

ڈومینیکا کے بعد طوفان جزیرے پورٹوریکو کی طرف بڑھا اور یہاں بھی سب کچھ تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ طوفان کے بعد ہر طرف سیلاب کی صورتحال ہے۔

 پورٹوریکو میں بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو گیا ہے بجلی مکمل طور پر غائب ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بجلی بند ہے۔

 ایک طرف ڈومینیکا اور پورٹوریکو میں لوگ طوفان کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف ٹرکس،کیشس اور بہاماس جزائر کے لوگ اپنی طرف بڑھتے طوفان سے بچاؤ کیلئے تدابیر کر رہے ہٰیں۔