Wednesday, April 24, 2024

سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان کے ساحلوں سے ٹکراگیا

سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان کے ساحلوں سے ٹکراگیا
October 3, 2021 ویب ڈیسک

مسق (92 نیوز) سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سمندری طوفان عمان کے مسقط ریجن سے ٹکرایا، طوفان کے باعث عمان میں موسلادھار بارشیں، کئی علاقے زیرآب آگئے۔

نشیبی علاقوں اور ساحل کے قریب مقیم افراد شیلٹر ہومز میں منتقل ہوگئے، پروازیں منسوخ، اسکول بھی دو روز کیلئے بند کردئیے گئے۔