Friday, April 19, 2024

سمندری طوفان روکنے کیلئے ٹرمپ کی ایٹمی بموں سے اڑانے کی تجویز

سمندری طوفان روکنے کیلئے ٹرمپ کی ایٹمی بموں سے اڑانے کی تجویز
August 26, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمندری طوفانوں کو روکنے کے لیے ایٹمی بموں سے اڑانے کی تجویز دے ڈالی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسِیُوس کے مطابق سمندری طوفانوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اجلاس میں پوچھا کہ کیا افریقی ساحل سے آنے والے سمندری طوفانوں کو ایٹمی بم سے روکنا ممکن ہے؟۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کے شرکا یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ صدر کی اس تجویز کا کیا کیا جائے۔ امریکی صدر نے سمندری طوفانوں کو اڑانے کی تجویز پہلی دفعہ پیش نہیں کی، انہوں نے 2017 میں بھی ایک اعلیٰ انتظامی افسر سے اس حوالے سے بات کی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ سمندری طوفانوں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز نئی نہیں ہے۔ یہ تجویز 1950 کی دہائی میں ایک امریکی سائنسدان نے بھی پیش کی تھی۔