Sunday, May 19, 2024

سمندری طوفان خانون چین کے جنوبی صوبے گوانڈونگ کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان خانون چین کے  جنوبی صوبے گوانڈونگ کے ساحل سے ٹکرا گیا
October 16, 2017

ہانگ کانگ (92 نیوز) سمندری طوفان خانون چین کے جنوبی صوبے گوانڈونگ کے ساحل سے ٹکرا گیا
ہانگ کانگ میں تباہی مچانے والا طوفان خانون اب چین میں تباہی مچانے کو تیار ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارش ، تیز ہوائوں اور سیلاب کی پیش گوئی کے بعد بحیرہ جنوبی چین کے ساحل سے متصل علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ طوفان کے باعث گوانڈونگ اورہانیان صوبوں کے درمیان شپنگ سروس معطل اورماہی گیروں کی ہزاروں کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کر دی گئی ہیں۔ گوانڈونگ اور ہانیان میں ساحل کے قریب تمام سیاحتی مقامات خالی کرا لیے گئے ہیں اور دونوں صوبوں کے ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
طوفان پیما مرکز کے مطابق خانون سے ایک سو چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس سے تباہی پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔