Monday, September 16, 2024

سمندری طوفان "اریکا" جمہوریہ ڈومینکا میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ساحلوں کی طرف گامزن

سمندری طوفان "اریکا" جمہوریہ ڈومینکا میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ساحلوں کی طرف گامزن
August 30, 2015
میامی (ویب ڈیسک) سمندری طوفان "اریکا" جمہوریہ ڈومینکا میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ساحلوں کی طرف گامزن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی شدت بتدریج کم ہونے کی وجہ سے فلوریڈا پہنچنے پر کسی نقصان کا اندیشہ نہیں۔ میامی میں نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق پہاڑیوں اور ناموافق ماحول کی وجہ سے اریکا کی شدت کم ہو جائے گی اور یہ کیوبا کے ساحلوں سے گزر کر فلوریڈا پہنچے گا۔ ڈومینکا میں سمندری طوفان سے بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے ڈومینکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کے باعث ملک بیس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ سینکڑوں مکانات، پل اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اب بھی اکتیس افراد لاپتہ ہیں۔ فلوریڈا میں اوریگون کے ساحلی علاقے میںستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ ریاست میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔