Wednesday, April 24, 2024

سمندری طوفان آشوبھا کراچی کی طرف بڑھنے لگا!!! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سمندری طوفان آشوبھا کراچی کی طرف بڑھنے لگا!!! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
June 8, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی سے 750کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباو طوفان میں تبدیل ہو گیا جس پر محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ”آشوبھا“ لمحہ بہ لمحہ کراچی کے ساحل کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ”آشوبھا“کی آمدپرکراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں آج رات سے گرج چمک کےساتھ بارش اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کیلئے بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ ماہی گیر آج سے جمعرات تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔