Friday, April 26, 2024

سمندری: شادی کی تقریب میں 4افراد کی پراسرار موت

سمندری: شادی کی تقریب میں 4افراد کی پراسرار موت
January 16, 2017

سمندری (92نیوز) سمندری میں شادی والے گھر میں سوئے 4 افراد پراسرار طور پر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ مرنے والوں کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے کانسٹیبل آصف کی شادی پر گھر میں صفِ ماتم اس وقت بچھی جب رات کو سوئے 4 افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے۔ 13 سالہ احمد، 15 سالہ وسیم اور زبیر جبکہ 18 سالہ عامر جان  کی بازی ہار گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق چاروں افراد کمرے میں کوئلے جلا کر سوئے تھے بظاہر ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔ سمندری سٹی سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی احمد اور وسیم بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پراسرار ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال میں منتقل کر دیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ہی ہلاکتوں کی وجوہات سامنے آئیں گی۔