Wednesday, May 8, 2024

سمندری حیات کی تشبیہات تیار کرنے والا حیران کن مصور

سمندری حیات کی تشبیہات تیار کرنے والا حیران کن مصور
March 3, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) شیشے کے مختلف جارز اور مصنوعات کے اندر سمندری حیات کے  فن پارے تیار کرنے والا مصور دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے ۔ یہ مصور سمندری جانداروں کی تشبیہات اس قدر خوبصورتی سے تیار کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں ۔ جرمی سِنکَس کی سمندری حیات میں دلچسپی تھی اور وہ اپنی مہارت بھی اسی دنیا کو سامنے لانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ مصور کویہ تشبیہات تیار کرنے میں گھنٹے نہیں بلکہ کئی کئی دن لگا جاتے ہیں پھر کہیں جا کر وہ ایسی باریکی اور نفاست سے سمندری حیات کی تشبیہات تیار کرتا ہے ۔