Friday, April 19, 2024

سمندر کی پیمائش ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ نےویڈیوجاری کردی

سمندر کی پیمائش ہائیڈروگرافی  کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ نےویڈیوجاری کردی
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سمندرکی پیمائش ہائیڈروگرافی  کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ نےویڈیوجاری کردی  ،رواں سال عالمی یوم ہائیڈروگرافی کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو ‏بروئے کار لانا ہے۔

سمندرکی پیمائش ہائیڈروگرافی  کے عالمی دن پر پاک بحریہ نے ویڈیو جاری کر دی ، ‏ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندروں کےعالمی قوانین کے مطابق ممالک ‏اپنی سمندری حدود میں ہائیڈروگرافی سروے کرانے کے پابند ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافی ‏ڈیپارٹمنٹ قومی ترقی کیلئے بندرگاہوں کے قیام، کانٹی نینٹل شیلف کی توسیع اور بحری ‏تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

 ترجمان کے مطابق ویڈیو میں پاک بحریہ  ‏بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے  بھی پرعزم ہے۔