Friday, April 19, 2024

سمندر پر تیرتے ملک کا تصور پیش

سمندر پر تیرتے ملک کا تصور پیش
May 19, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے والے ماہرین نے سمندر پر تیرتے ایک نئے ملک کا تصور پیش کردیا ہے ،جس کی کرنسی بھی اپنی ہوگی۔ سمندرپر تیرتایہ ملک جنوبی بحرالکاہل میں جزیرہ ٹاہیٹی کے قریب بسایا جائے گا ،جس کیلئے پہلے ایک مصنوعی جزیرہ بنےگا۔ تیرتے ہوئے اس ملک میں ابتدائی طور پر 300 مکانات کے علاوہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس  ، دفاتر اور دیگر سہولیات ہوں گی۔ اس منصوعی جزیرے کی تعمیر کا آغاز2022میں ہوگا۔