Thursday, April 25, 2024

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، زلفی بخاری

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، زلفی بخاری
September 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے نادرا آفس کا افتتاح کر دیا ۔ اوورسیز پاکستانیز کے لیے نادرا آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا ۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا سمند پار پاکستانی ایک چھت تلے ناردا سروسز کے علاوہ پاسپورٹ کی بھی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ پاسپورٹ آفس کھولنے کا مقصد اوورسیز کو ایک جگہ سے ہی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اوورسیز کے خاندان والوں کو پاسپورٹ بنانے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا ۔ اپنے اپنے اضلاع کی بجائے سمند پار پاکستانی اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیز جو او پی ایف کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام اوورسیز پاکستانیز کی آسانی کے لیے کیا گیا ۔ جب اوورسیز پاکستانیز پاکستان آئیں گے تو آسانی سے چھٹیاں گزار سکیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا اوورسیز کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے خصوصی کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل کیا جائے۔ کچھ لوگ  انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکاؤنٹس بنا لیتے ہیں، اور اوورسیز سے پیسے اٹھاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کی آسانی کے لیے قوانین بنا رہے ہیں ۔ دو ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی پر کام کر لیں گے۔ وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر دو ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے آسانی کا کام کریں گے۔