Thursday, April 18, 2024

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بینک ترسیلات پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بینک ترسیلات پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم
July 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بینک ترسیلات پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا۔ الیکٹرانک ٹرانسفر پر بھی ٹیکس ختم کردیا گیا، ڈرافٹ اور پے آرڈر بنوانے پر بھی بینک چارجز کی چھوٹ ہوگی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مراعات حاصل کرنے کیلئے نائیکوپ ظاہر کرنا لازم قراردیا گیا۔ ای کامرس کے ذریعے 5 ہزار روپے تک کی مالیت کے آرڈر پر ٹیکس ختم کردیا گیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل فون کی نئی سم پر 250 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ باہر سے لائے جانیوالے قیمتی سامان کی حد مقرر کرکے ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ سامان کی حد کا تعین ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کیا جائیگا۔